بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ تبدیل نیا کپتان کون ہوگا؟

0
58

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ روی شاستری کی جگہ لیں گے جو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے اختتام پر اپنے عہدے سے دستبردار ہونے والے ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے ان کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے رضا مندی کا اظہار بھی کر دیا گیا ہے راہول ڈریوڈ کو دو سال کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

واقعی:بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ ہے؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی نے راہول ڈریوڈ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’راہول کا کیریئر شاندار رہا ہے اور وہ عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کے دور میں بھارتی کرکٹ نئی بلندیوں پر جائے گی۔‘

48 سالہ ڈریوڈ اپنے کلاسیک انداز اور مضبوط دفاع کی وجہ سے ’دیوار‘ (The Wall) یا ’قابل انحصار‘ (Mr. Dependable) کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز سے چارج سنبھالیں گے۔


2012 میں ریٹائر ہونے سے پہلے ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار 288 رنز بنائے۔ وہ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے اور عالمی درجہ بندی میں مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے آتے ہی جس کھلاڑی کا بھارت کی کپتانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ روہیت شرما ہیں راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہیت شرما کو آئی پی ایل میں کپتان کے فرائض انجام دینے پر ایک بہترین کپتان تصور کرتے ہیں 34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں آٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے ویرات کوہلی ورلڈ کپ ٹی 20 سے پہلے ہی بھارت کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔

راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے انہوں نے اپنی تقرری کو ’ایک عزاز‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی، انڈر 19 اور بھارت کی اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کے بعد میں جانتا ہوں کہ ان میں ہر روز بہتری لانے کا جذبہ اور خواہش ہے۔

بی سی سی آئی کے اعزازی سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں دو ورلڈ کپ ہونے والے ہیں، یہ ضروری ہے کہ (عہدےکی) منتقلی ہموار ہو اور سابق بھارتی کپتان اس کام کے لیے موزوں انسان ہیں مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم تمام فارمیٹس میں غلبہ حاصل کرے گی۔

’ویل پلیڈ انڈیا‘ یا ’ویل پیڈ انڈیا‘:بھارتی جیت کوافغان ٹیم کا احسان قراردیا جانے لگا

Leave a reply