چینی بحران: قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

0
77

اسلام آباد میں فی کلو چینی کی قیمت150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50کلو کا بیگ 720روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزارروپے کا ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 50کلوبیگ کی قیمت 6280 روپے تھی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون دکانوں پر چینی 150روپے فی کلو میں فروخت ہوگی۔

راولپنڈی میں چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 130روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 50کلو چینی کی بوری کی قیمت 6300 میں فروخت ہو رہی ہے۔ باریک چینی بھی 110 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں ہو شربا اضافہ ، شہری پریشان

لاہورمیں مقامی چینی کے50 کلو کے تھیلے کی قیمت 7 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔ اکبری منڈی میں 50 کلو کا تھیلا7 ہزار 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ درآمد شدہ باریک چینی کا تھیلا 4 ہزار 356 روپے میں دستیاب ہےچینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ141 روپے ہے ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملز مالکان چینی سپلائی نہیں کررہے۔

چمن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو تھی آج جنرل اسٹور اور پرچون دکانوں میں چینی فی کلو 143 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے .عظمیٰ بخاری

پشاورمیں بھی چینی کی قیمت فی کلو 10 روپے بڑھ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے اوربوری کی قیمت 7ہزارتک پہنچ سکتی ہے-

Leave a reply