چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ جبکہ کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پر ہماری حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، اس وقت پاکستان میں جو ہورہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، کہا جارہا ہے کہ کورکمانڈرہاؤس اور دیگر مقامات پر ہماری جماعت نے آگ لگائی، ہم تو چاہتے ہیں امن ہو اور الیکشن ہو انتشار تو کوئی اور چاہ رہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ پہلے بھی ہوچکا ہے کہ واقعات کا فائدہ اٹھا کر مخالف کو ختم کردو، یہ جان کر فضا بنا رہے ہیں کہ دوبارہ گرفتار کریں تو لوگ خوفزدہ ہو کر کھڑے نہ ہوں۔ جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ پیشی پر گاڑی میں لانے کے معاملے کی وضاحت کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ٹوئٹ پر وضاحت کی کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو سپریم کورٹ لانے کے انتظامات کیے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کسی کو عدالت پیشی پر سواری فراہم کرنے کا نہیں کہتی، سپریم کورٹ نے عمران خان کو گاڑی فراہم نہیں کی، انہیں سپریم کورٹ پیشی کیلئے اسلام آبادپولیس نےگاڑی فراہم کی تھی۔

Shares: