عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی چیلنج کردی.
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جب کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔ قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بھی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کیخلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔ ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر درخواستوں میں بھی جواب جمع کرایا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
خیال رہے کہ اس کیس میں ایف آئی اے نے جواب میں کہا تھا کہ درخواستگزاروں کی جانب سے متنازع بینک اکاؤنٹ چلائے جارہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بنیاد پر انکوائری شروع کی گئی۔ کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔ کراچی میں بھی پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کراچی کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ موجود ہے۔