سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو اتوار کی رات دیر گئے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ehtashamabbasi/status/1690805355297820672
حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی ہے وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا، جنہوں نے سانحہ 9 مئی میں اہم کردار ادا کیا تھا. جبکہ واضح رہے کہ 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس حملے کی تفتیش کے لیے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان جن میں انکے بھانجے بھی شامل تھے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش نہ ہوئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی سمیت مختلف کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم اس وقت کے بعد سے حسان نیازی روپوش ہوگئے تھے اور عدالتی احکامات کے بعد پولیس ان کی گرفتاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مار رہی تھی جسے بالآخر اب کامیابی مل گئی ہے