وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ (ن) ملک احمد خان نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے داماد علی افضل ساہی کو الیکشن دلوانے کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کے منشور ہوتے تھے جن پر بیانیوں نے قبضہ کرلیا جس کی زندگی مختصر ہوتی ہے، کبھی سفارتی سائفر، امریکی سازش کے جھوٹے بیانیے پیش کیئے گئے۔
عمران خان کے کیسز پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان جب شادی کر رہے تھے تو مجھ سے سوالات ہوئے جن پر میں نے جواب دینے سے گریز کیا، مانیکا فیملی سے میرے اچھے تعلقات ہیں، عون چوہدری عمران خان کے ساتھی ہونے سے پہلے ہمارے دوست بھی ہیں، البتہ عدت کیس سول جج کے پاس جانا نہیں بنتا۔
ملک احمد نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے داماد علی افضل ساہی پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں، ان کے رکن صوبائی منتخب ہونے میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے، جب الیکشن کھڑے ہوئے تو مجھے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے داماد کو الیکشن جتوانے کے لئے کہتے رہے، میرے پاس میسجز بھی موجود ہیں اور میں اسے ثابت کرسکتا ہوں، میری ان سے ایک جگہ پر ملاقات ہوئی، دو افسران کے علاوہ ہائی کورٹ جج بھی اس کی شہادت دے سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملٹری تنصیبات پر حملے ہوں تو ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہی ہوں گے، غلط بیان اور اکسانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے، خان صاحب بہت اعتماد کا شکار نظر آرہے ہیں، وہ اب غلط وکٹ پر ہیں۔








