عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں،
امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنےمیں مدد کرسکتاہے،
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش
پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں، مسئلہ کشمیرپرنریندرمودی سےبھی بات کروں گا، پاکستان خطےکااہم ترین ملک ہے، امریکاپاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتاہے، پاکستان کےلوگ بہت مضبوط ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے ، وزیراعظم عمران خان سےفوجی معاملات ، انسداد دہشتگردی ،ٹریڈ پر بات ہوگی ،
ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیے امریکا انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس ملاقات کا منتظر تھا،برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے،افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،
عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔ عمران خان کے پہنچنے پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اجلاس کیلئے اندر چلے گئے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،