باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب رپورٹ نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے عمران خان کو جھوٹا قراردے دیا فرانزک رپورٹ نے بتا دیا کہ عمران خان کو 4 گولیاں نہیں لگیں ،عمران کو گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے ، رپورٹ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کنٹینر سے آنے والی گولی سے جانبحق ہوا ،عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے سے 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے عمران خان کی بہادری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،یہ ڈرپوک شخص کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے ،معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ زمان پارک کی سیکیورٹی کے لیے کھول دیئے گئے ،پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان کے حواریوں پر کٹنا چاہیے ، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ہوتی مگر آرڈی ننس لے کر آتے تھے ،پی ٹی آئی کا غیر جمہوری رویہ رہا ہے،یہ ہمیشہ پروپیگنڈ ہ کرتی ہے عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ہوتی مگر آرڈیننس لے کر آتے تھے،
دوسری جانب پنجاب سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار احمد نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ فرانزک لیب کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، صرف گولی کے ٹکڑے لگے ہیں۔
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی
قبل ازیں عمران خان پر قاتلانہ حملہ، فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی ، رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا، جائے وقوعہ سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول بھجوائے گئے جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا، جناح اسپتال لاہور کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے اس کے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی ممبران نے بھجوائے ،معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظرِ عام پر آگئی معظم گوندل کے سر کے پیچھے ایک گولی لگی جو ماتھے سے باہر نکلی،معظم پر گولی اونچائی سےفائر ہوئی جس سے اسکی موت ہوئی








