عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہو گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان اسوقت روانہ ہوئے جب سپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دیا اور عدم اعتماد کے حوالہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ایاز صادق نے کی ،عمران خان نے اپنا سامان پہلے ہی بنی گالہ منتقل کر دیا تھا،کئی وفاقی وزرا نے بھی اپنا سامان منتقل کر دیا تھا،و زرا بھی گھروں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں،
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ#baaghitv #pakistan #islamabad #Parliament #SupremeCourt #BreakingNews #ImranKhan pic.twitter.com/rGO8ggpzKB
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 9, 2022
دوسری جانب عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کا تبادلہ کردیا گیا اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں مراسلے کی تحقیقات اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی تھی،درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیکریٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزرا کیخلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزرا اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،
عمران خان کے بنی گالہ جانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل آیا ہے،شہباز گل کا کہنا ہے کہ آخری شخص میں تھا جو وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں،بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے وہ وفاداری ہے ایسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا،
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج افسوسناک دن ہے،پاکستان ایک بار پھر لٹیروں کے پاس چلا گیا،مراد سعید کا کہنا تھا کہ تاریخ لکھے گی کہ امریکہ کی غلامی کے لیے سب تیار تھے،بس ایک عمران خان تھا جس نے نعرہ حق بلند کیا،عمران خان آخری دم تک قوم کی خود داری کے لیے کھڑارہا عمران خان سرخرو اور یہ مہرے ساری زندگی شرمندگی اٹھائیں گے
شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ میرے قائد نے ثابت کردیا کہ پاکستان پر سب کچھ قربان۔ مجھے فخر ہے کہ میرا قائد اتنا دلیر اور اتنا ویژنری ہے۔ میرے قائد پر میرا تن من دھن سب قربان۔ سلام _عمران_خان
۔ میرے قائد نے ثابت کردیا کہ پاکستان پر سب کچھ قربان۔ مجھے فخر ہے کہ میرا قائد اتنا دلیر اور اتنا ویژنری ہے۔ میرے قائد پر میرا تن من دھن سب قربان۔ سلام _عمران_خان
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) April 9, 2022
فرح حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں عمران خان نے خودداری اور قومی غیرت پر سودے بازی نہ کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے۔ اب عوام کی باری ہے آپ بھی اپنا حق ادا کرے۔
پاکستانیوں عمران خان نے خودداری اور قومی غیرت پر سودے بازی نہ کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے۔ اب عوام کی باری ہے آپ بھی اپنا حق ادا کرے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #عمران_خان_نہیں_جھکا pic.twitter.com/AhjkPiULWr
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 9, 2022
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے زوال کی وجہ اسکا تکبر بنا جو صرف اور صرف اللہ کی ذات کے لۓ مختص ھے.. اللہ ھمیں عاجزی اور انکساری عطا فرماۓ آمین
عمران خان کے زوال کی وجہ اسکا تکبر بنا جو صرف اور صرف اللہ کی ذات کے لۓ مختص ھے.. اللہ ھمیں عاجزی اور انکساری عطا فرماۓ آمین
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 9, 2022
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے
قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول
بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری
سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر
ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری
وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع
عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ
عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع
پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان