عمران خان فائرنگ کیس: جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت 35 افراد کو طلب کرلیا

0
45

عمران خان پر فائرنگ کیس، جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت 35 افراد طلب

عمران خان پر فائرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سمیت 35 افراد کو طلب کر لیا گیا ہے. جس میں وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کیس،جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے اس کے علاوہ یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، حماد اظہر کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں.

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان پر ہونے والے حملے پر پنجاب حکومت نے جےآئی ٹی تشکیل دی تھی. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس سے متعلق پنجاب حکومت نے جےآئی ٹی تشکیل دی تھی، اور محکمہ داخلہ پنجاب نے جےآئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا. نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے تھے جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا تھا. نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللّٰہ چوہان کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا تھا. ڈی پی او وہاڑی ظفراللّٰہ بزدار کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اعلامیے کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللّٰہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر مقرر کیے گئے تھے. جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیاتھا کہ جے آئی ٹی وزیر آباد میں عمران خان پرحملہ کیس کی تحقیقات کرے گی۔

Leave a reply