شرپسند عناصر کی گرفتاری؛ حکومتی ٹیم کے عمران خان سے مذاکرات ختم

0
54
آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

شرپسند عناصر کی گرفتاری؛ حکومتی ٹیم کے عمران خان سے مذاکرات ختم

نو مئی کےواقعات میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد واپسی روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جانےوالی حکومتی ٹیم میں کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی ، اوردیگر حکام شامل تھے۔

اس سے قبل کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور تلاشی کے حوالے سے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ عمران خان کی لیگل ٹیم نے پولیس کو گھرکی تلاشی کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔

عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا باہر موجود ہیں۔ کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی اور تلاشی کے حوالے سے ٹی او آرز پر گفتگو کی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم اور کمشنر کی ٹیم کے درمیان ٹی او آرز طے ہونے کے بعد پولیس عمران خان کے گھر کی تلاشی لے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم زمان پارک گئی ہے، اس نے ابھی کوئی سرچ آپریشن نہیں کرنا بلکہ گھر کی تلاشی کیلئے SOPs طے کرنے ہیں۔ میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کروایا گیا تھا اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کیے ہیں۔ عمران خان کےگھرکاسرچ وارنٹ اے ٹی سی جج عبہرگل خان نے گزشتہ روز جاری کیا تھا۔ پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ دوروز قبل نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

ادھر ترجمان پنجاب حکومت عامر میر کا بھی کہنا ہے کہ سرچ آپریشن نہیں کیا جارہا بلکہ فلحال ٹی او آرز طے کیئے جارہے ہیں

Leave a reply