عمران خان سے ملاقات کیلئے 1 کروڑ روپے دینا ہوں گے. اعجاز چودھری کی مبینہ آڈیو لیک

0
213
Ijaz Ch Leak

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری اور پی پی 114 سے ٹکٹ کے امیدوار کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوگئی ہے جس میں اعجاز چودھری عمران خان سے ملاقات کرانے کے 1 کروڑ مانگ رہے ہیں۔


جبکہ آڈیو میں چودھری حفیظ اعجاز چودھری کو فون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے پی پی 114 کی ٹکٹ کے لیے عرض کی تھی ۔اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ آپ آجائیں۔ چودھری حفیظ پوچھتے ہیں کہ ڈونیشن کتنا ہوگا؟ اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں ڈونیشن کی کوئی حد نہیں لیکن 1 کروڑ سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
چودھری حفیظ نے کہا کہ چلیں میں عید کے بعد آجاتا ہوں۔ اعجاز چودھری نے اسے کہا کہ عید کے بعد نہیں بلکہ آج ہی آجائیں ۔ تاہم اس آڈیو لیک کے بعد تحریک انصاف پر کافی تنقید کی جارہی ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب عمران خان کا انصاف کہا گیا ہے.

ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان اب مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے اور عوام اور ان کے پیروکاروں کو انہیں جان لینا چاہئے کہ یہ پارٹی دو نمبر ہے کیونکہ یہ لوگ بھی دوسروں کی طرح جھوٹے دعوے کرتے ہیں.

Leave a reply