عمران خان بہادرافواج کو سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

0
157

عمران خان بہادر افواج کو اپنی سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے یومِ دِفاع کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء، غازیوں اور پاک افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس دن ہماری بہادر افواج نے ملک کے دفاع کی ایک عظیم مثال قائم کی تھی، پوری قوم 6 ستمبر کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے، پاک افواج نے ملک کے خلاف ہر جنگ اور سازش کو ناکام بنایا ہے، ہر شہری کو بہادر افواج پر فخر ہے، ملک کے دفاع و سلامتی کے مشن میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، افسوس کے آج کل عمران خان پاک فوج کے جرنیلز کے بیچ کشمکش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو چاہئے وہ پاکستان کی بہادر افواج کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ نہ بنائیں،

مادروطن کے دفاع میں مسلح افواج کا کردار ناقابل فراموش ہے،خالد مقبول صدیقی
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں مسلح افواج کا کردار ناقابل فراموش ہے پاک فوج کے جوان ہمیشہ دشمنوں کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئے، وطن کے دفاع میں مسلح افواج نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قوم کا اثاثہ ہیں پاک فوج نے ہر مشکل وقت اور قدرتی آفات میں عوام کی بحالی کیلئے خدمات انجام دیں، لاکھوں جوان اس وقت بھی سیلاب متاثرین کی آبادکاری اور ریسکیو عمل میں مصروف ہیں،

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ، دفاعی سلامتی کےساتھ داخلی سلامتی کےلئے بھی قوم متحد ہو،علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو مختلف ایشوز پر منقسم کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں کی گئیں اب بھی قوم میں تفریق کا بیج بونے کی کوششیں کی جارہی ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،سیلاب سے پورا ملک متاثر ہے، دکھی پاکستانی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت سمیت تمام رفاحی، فلاحی، مذہبی اداروں و تنظیموں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آخری متاثر شخص کی بحالی تک اسی جذبے کےساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے،

لاہور پولیس سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،سی سی پی او لاہور
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے پاک فوج کے جذبہ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی،آج کے دن افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،لاہور پولیس ملک کی اندرونی، بیرونی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،یوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا سے تجدید عہد کا دن ہے،پولیس فورس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،دشمن ممالک سوشل میڈیا وار کے ذریعے ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں،ہمیں ففتھ جنریشن وار میں اپنی نئی نسل کی اخلاقی،دینی اور سماجی اقدار کا دفاع اور تربیت کرنا ہے،لاہور پولیس نے اندرونی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان انشا اللہ اسلام کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا،

الحمراء میں یوم دفاع پُروقار اور سادگی سے منایا گیا۔1965کی جنگ کے شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد رفیع اللہ ٗ تمام افسران وملازمین نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ یوم دفاع جنگ ستمبر کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔اس دن ہمارے وطن کے بہادر سپوتوں نے نئی تاریخ رقم کی۔

پاکستان شہیدوں، غازیوں کی امانت ہے ،سینیٹر کامل علی آغا
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ6 ستمبر یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان کی بے مثال اور لازوال فتح کا دن ہے۔ 6 ستمبرکا دن شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ستمبر 1965 ء جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا، آج تعمیر پاکستان کے لیے ستمبر 1965 ء والے قومی جذبہ اور حب الوطنی کے مظاہرے کی ضرورت ہے، دفاع وطن پر قربان ہونے والے بری بحری فضائی جوانوں افسروں کی قربانیوں کی وجہ سے آج 21 کروڑ سے زائد عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان شہیدوں، غازیوں کی امانت ہے ہر شہری اس سے پیار کرے اور اس خطہ زمین کی قدر کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ کارکنوں سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ 1965کے معرکے میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پوری پاکستانی قوم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت کے ناپاک عزائم اور پاکستان پر قبضے کی سازش کو عبرتناک شکست ہوئی پاکستان کے غیور عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرات کی علامت ہے اس دن افواج پاکستان اور غیور قوم نے مل کر عیار دشمن کو شکست فاش دی،آج ہمیں اسی جذبہ کو فروغ دے کر ملک کو اندرونی و بیرونی خطروں سے بچانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ستمبر1965میں دشمن نے ہماری آزادی کو چیلنج کیا اور ہم نے اپنے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دے کر دشمن کو شکست فاش دی۔ہمارے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیر پوردنیا میں سرخرو ہوا افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے آج کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبر وطن سے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ہمیں ایک مستحکم خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لئے اپنے اختلافات کو بھلا کر جدوجہد کرنے کی ہے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں خوشحال و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

Leave a reply