افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال غیر متوقع تھی،پاکستان میں نے پہلے ہی اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے تھے،ہم نے غیر قانونی کراسنگ بند کر دی تھی، تمام پوائنٹ بند ہیں، پاکستان نے بار ڈر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پہلے ہی کیے ہیں، سرحد کی پاکستان سائیڈ مکمل طور پر محفوظ ہے افغانستان میں15اگست کے بعد تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، ہم نے وہ اقدامات کیے جو پاک افغان بارڈر کے لیے بہترین تھے ، پاکستان افغانستان بارڈر پر صورتحال ٹھیک ہے، الحمد للہ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا صورت حال سے نمٹنے کے لیے چیک پوائنٹس پر دستے تعینات کیے، افغان صورت حال سے متعلق فوجی پہلو پر بات کروں گا پاک افغان بارڈرپر78کراسنگ پوائنٹس ہیں،

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں،سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روک دی گئی ہے،افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی ہے، بارڈر کے دونوں اطراف اور اندر سے پاکستان پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا ، ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستان نے دہشت گری کے خلاف جنگ میں بے حد قربانیاں دیں، افغان آرمی اور افغان حکومت سے بات چیت جاری رہی،پاک افغان بارڈر پر اس وقت صورت حال نارمل ہے،سرحد پرعدم استحکام کی صورتحال کے پیش نظر فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں ،افغان فوج کے کیڈٹس نے بھارت سے تربیت حاصل کی صرف 6افغان کیڈٹ پاکستان آئے باقی سب بھارت گئے،افغانستان نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھارت سے ٹریننگ دینے کو ترجیح دی افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے پناہ کیلئے سرحد پارکی تھی، ہم نے افغان آرمی چیف کو پاکستان میں ملٹری پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی تھی دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان جنرل، سیاستدان، فوجی، طلباء، علماء ، صحافی ، اساتذہ اور آرٹسٹ شہید ہوئے۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے 130پروازیں پاکستان میں لینڈ کر چکی ہیں، 15اگست کے بعد افغان بارڈر متعدد بار بند اور کھولا گیا،خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا مشرقی سرحد پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں ہوئیں قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہم نے افغان آرمی کی پوری بریگیڈ کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا 152ارب ڈالر کا نقصان ہوا، افغانستان میں جو بھی صورتحال ہو اسکا پاکستان پر ڈائریکٹ اثر ہوتا ہے۔ امن ہو یا جنگ ، پاکستان کے حالات اسکی گواہی دیتے رہے۔ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں ،2013 میں پاکستان کو دہشتگردی کے 90بڑے واقعات کا سامنا کرنا پڑا،آرمی چیف نے گزشتہ برسوں میں 4بار افغانستان کا دورہ کیا،

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبرکو مکمل کورونا ایس اوپیز کے تحت منایا جائے گا، 6 ستمبر1965کی مناسبت سے یوم دفاع اور شہدا منایا جائے گا،ہمیں شہداء کے گھروں میں جا کر انکو سلام کرنا ہے، جو قربانی انہوں نے اس ملک کے لیے دی ہے، اسکے لئے شکریہ ادا کرنا ہے

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دلایا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دینگے،ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں طالبان کی بات پر یقین ہے،پاکستان کے قوانین اسلامی قوانین کے تحت ہیں،پاکستان کا آئین عوام کی ترجیحات کا مظہر ہے،افغانستان میں بھارت کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا،سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پرپاک فوج کے دستے تعینات ہیں،داسو،لاہور،کوئٹہ اورگوادرمیں دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کردیا ہے،بلوچستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،

Shares: