جنیوا:پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، ہمیشہ مہاجرین کی مدد کی،اطلاعات کے مطابق جنیوا میں مہاجرین کے حوالے سے ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کی بڑی تعداد رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔
مسلم مخالف شہریت بل، بی جے پی میں بغاوت،یوگی حکومت کوخطرہ
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کے مسائل سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان پچھلے چالیس برس افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانیوں نے مہاجرین کو پناہ دینے کے سلسلے میں بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔
پی سی بی اچانک ٹیم چھوڑنے کے خلاف پالیسی تیارکرہاہے،اب ویسا نہیں چلے گا، مصباح…
وزیراعظم نے کہا کہ مہاجرین کی شاندار مہمان نوازی کرنے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ 80 فیصد سے زیادہ مہاجرین ترقی پذیر ممالک میں ہے جن میں 70 فیصد سے زیادہ مہاجرین خواتین اور بچے ہیں ۔ دنیا بھر میں مہاجرین کے مسائل دوگنا بڑھ چکے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اورطیب اردگان کی ملاقات،ترک صدرکوخاص تحفہ پیش
گلوبل ریفیوجی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے تنازعات کو روکنا ہوگا جن کے باعث مہاجرین کی بڑی تعداد جنم لیتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک تنازعات کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کی سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا،شیخ…
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان گلوبل ریفیوجی فورم میں شرکت کے لیے جینیوا پہنچ گئے تھے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے جینیوا وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ سوئس حکومت کے نمائندے اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس اہم اجلاس کے موقع پرسوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیرسمیت دیگر افراد بھی موجود تھے جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکرٹری خارجہ وزیراعظم کے ہمراہ جنیوا پہنچے تھے۔