اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلدی انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کوچاہیے کہ وہ حکومت کومدت پوری کرنے دیں ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ عمران کی غیرقانونی حکومت کو برداشت کیا، قبل ازوقت انتخابات مانگنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کے بجائے اپنے استعفےمنظور کرواتے۔

 

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صوبائی حکومتیں توڑتے الیکشن کا ماحول خود بخود بن جاتا، انتشار کا مقصد ملک چلنے نہ دینا ہے۔

جبکہ دوسری طرف کل سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک 7 ماہ پہلے شروع ہوئی، 25 مئی کے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، ہمیں ڈرانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا گیا،میرے ملازمین کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس کا مجھے پہلے سے پتا تھا، اس لئے میں نے پہلے ہی ایک ویڈیو بنالی تھی، راولپنڈی میں بھی میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ یہ لوگ وہی بیٹھے ہوئے ہیں، غلامی کی زندگی سے بہتر مر جانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مان لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے کوئی سازش نہیں کی لیکن وہ انہیں روک تو سکتے تھے، کوئی بیرونی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی تھی جب تک اندر سے کوئی ان کی حمایت نہ کرے۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Shares: