عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

0
62

امرتسر:عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

امریندر سنگھ نے کہا کہ درخواست ایک انتباہ کے ساتھ آئی تھی کہ “اگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو بھلے انہیں دوبارہ ہٹا دیں”۔سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ عمران خان کی درخواست اس کے فوراً بعد آئی جب انہوں نے “سدھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔”

سدھو نے 14 جولائی 2019 کو کابینہ سے استعفیٰ دے کر مقامی حکومت کے قلمدان سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سدھو اس وقت پنجاب کانگریس کے صدر ہیں۔

امریندر سنگھ نے کہا کہ “اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے، تو یہ 20 جولائی کا دن تھا۔ سب سے پہلے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے مسٹر سدھو کو نوکری سے اس لیے ہٹایا کہ وہ آدمی اپنی ملازمت میں مکمل طور پر نااہل اور بالکل بیکار تھا۔ وہ لوکل گورنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہا تھا اور 70 دنوں سے اس نے ایک فائل بھی مکمل نہیں کی۔”

انہوں نے بتایا کہ “دو یا تین ہفتوں بعد، مجھے کسی ایسے شخص کی طرف سے پیغام ملا جسے ہم دونوں (سدھو اور امریندر) جانتے تھے، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے (پاکستان کے وزیر اعظم) مجھ سے درخواست کی کہ سدھو کو میری حکومت میں شامل کیا جائے اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔”

تاہم، چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران سدھو سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ سدھو اور عمران خان کرکٹ کے سابق ساتھی ہیں۔اور مودی اور مودی کے یاروں کے دشمن سمجھے جاتے ہیں‌

جب سدھو نے 2018 میں عمران خان کی تقریب حلف برداری کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی آرمی چیف کو گلے لگاتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر امریندر بھی ناقدین میں شامل تھے۔

مبینہ پیغام کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، سنگھ نے کہا، “پیغام یہ تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ایک درخواست بھیجی ہے کہ اگر آپ سدھو کو اپنی کابینہ میں لے سکتے ہیں تو وہ ان کے مشکور ہوں گے۔ وہ (سدھو) میرے (پاکستانی وزیر اعظم) پرانے دوست ہیں اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو آپ انہیں ہٹا سکتے ہیں۔”

سنگھ نے یہ تبصرے نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور شرومنی اکالی دل (سنیکت) کے سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

یہ پریس کانفرنس بی جے پی، ایس اے ڈی (سنیکت) اور سنگھ کی پنجاب لوک کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی تھی، جو اس نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑنے کے بعد تشکیل دی تھی۔

Leave a reply