باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما،وفاقی وزیر شیری رحمان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو۔ یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے۔ وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے
وفاقی وزیر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی لیکن اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب








