عمران خان کی بہنوں علیمہ،عظمیٰ کی ضمانت منظور
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمران خان کی بہنوں کی ضمانتیں منظور کیں، عدالت نے 20،20ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،پراسیکیوٹرراجانوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت کی مخالفت کی کی اور کہا کہ علیمہ خان، عظمی خان نے کارکنان کو لیڈ کیا، امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا، علیمہ خان، عظمی خان کی جانب سے استعمال کیاگیا میگافون برآمد ہوا،،
یاد رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4اکتوبر سے گرفتار تھیں،اور جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا،علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کی بہنوںنے احتجاج پر اکسایا، دھماکا خیز مواد فراہم کیا،،شریکِ ملزم کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا،
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا