عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے آئیندہ لائحہ عمل کا جلداعلان کروں گا۔ شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے آئیندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کروں گا۔ جبکہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میری اہلیہ اسپتال میں ہیں ان کی تیمارداری کے لیے آیا تھا، اسلام آبادجارہا ہوں سینیئرلیڈرشپ اور6رکنی کمیٹی کااجلاس بلایاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میں نے رابطہ کرنےکی کوشش کی ہےکچھ لوگوں سے رابطہ ہواہے، اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا، صبح عمران خان کے پاس تھا اب میرے پاس ہے، رات کو ہوسکتا ہے یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں ہو۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ان کا کہنا تھاکہ عوام کو نکلنا ہوگا اس امپورٹڈ سرکار اور چور ٹولے کا مقابلہ کرنا ہوگا، اپیل کررہا ہوں جہاں جہاں ہیں اپنے گھروں سے نکالیں، ہمیں کسی پرحملہ نہیں کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا، ہمیں پرُامن طریقے سےجدوجہد کرنی ہے، پورے ملک میں اس جبر کے خلاف نکلنا ہوگا۔

Shares: