عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست رکھ دی.
ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے دروازے پر درخواست جمع کرانے کی کوشش کی اور پھر درخواست دروازے میں رکھ دی اور پھر تحریک انصاف میڈیا سیل نے خبر دی کہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہو گئی ہے ۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اب ایسے درخواستیں وصول اور دائر ہوتی ہیں کیا ؟
جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس کردی ہے جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت دائر کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عمران خان کی قانونی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں دائر کی گئی۔ تھانہ منہ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس پر پیشی کے موقع پر حملہ کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں عمران خان سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ قبل ازیں، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور زمان پارک پہنچی جہاں وارنٹ گرفتاری دکھا کر نوٹس جمع کروائے گئے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بہت مواقع ملے۔ اب گرفتاری دے دیں۔ اکبر ناصر نے واضح کردیا کہ پولیس کے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میںآئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، کوئی ابہام نہیں،پولیس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ خیال رہے کہ آج جب اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کیلئے لاہور میں زمان پارک پہنچی تو عمران خان گھر کے اندر ہی چھپے بیٹھے رہے۔ ایس پی سٹی اندر گئے تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا خان صاحب نہیں ہیں۔ شبلی فراز نے یہ جھوٹ بول کر خود نوٹس وصول کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے واضح کردیا کہ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سات مارچ بروز منگل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم ملا ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے گرفتار کرکے عمران خان کی 7 مارچ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا تھا کیونکہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے عمران خان کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عمران خان 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے تھے لیکن کچہری نہ گئے۔