جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں
0
75
jinnah

جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا،

جے آئی ٹی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کیس، جناح ہاؤس پر حملے معاملے میں طلب کیا ہے عمران خان سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے جے آئی ٹی اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے آج تیسری بار عمران خان کو طلب کیا ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا،عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

Leave a reply