عمران کو شہبازاور قوم سے ہی نہیں اللہ سے بھی معافی مانگنی چاہیے،خواجہ آصف

0
35
2018 الیکشن ریاست کیساتھ ایک حادثہ تھا ،واردات تھی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر وزیراعظم کو مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو شہباز شریف اور قوم سے ہی نہیں، اللہ تعالی سے بھی معافی مانگنی چاہیے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت اور خود الزام لگانے والوں نے شہبازشریف کی بے گناہی کی گواہی دی عمران خان نے مخالفین کو گندا کرنے کی کوشش کی، سیاہی اس کے چہرے پر لگ چکی ہے برطانیہ کے نظام انصاف نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا جس کی وہ ہر جلسے میں تعریفیں کرتے تھے ،برطانیہ کے نظام انصاف کی گواہی کے بعد شہبازشریف کے خلاف کوئی الزام لگانا غنڈی گردی تصور ہوگا

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی بے گناہی کے ثبوت دنیا بھر سے آرہے ہیں شریف فیملی کے خلاف جو کیسز تھے ان کے میرٹ پر فیصلے آئے ہیں،شہبازشریف پرسیلا ب متاثرین کے لیے گرانٹ میں خوردبرد کا الزام لگایا گیا شہبازشریف کے خلاف الزام 5بارثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان او رشہزاد اکبر نے ڈیلی میل کے صحافی سے ملاقات کی ،شہبازشریف کے خلاف کہانی کا اسکرپٹ صحافی کو دیا گیا شہبازشریف کے خلاف جب کوئی ثبوت پیش نہ ہوا توانہوں نے معافی مانگ لی ،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ذاتی عناد،انتقام او رانا کی تسکین کے لیے مران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائےعمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو نقصان پہنچایا ،گزشتہ روز گھڑی سے متعلق آڈیو سب کے سامنے ہے،گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی ،بات گھڑی کی نہیں پوری توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے،حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے نیب کو بہتر بنانے کے لیے کام ہورہاہے ،نیب و سیاسی طور پراستعمال ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو نیب کا چیئرمین بنائیں گے ،

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ن لیگی رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر سرخرو کیا ،ڈیلی میل کی وزیراعظم سے معافی کردار کشی کرنے والوں کے لیے باعث عبرت ہے، عمران نیازی اور اس کی جماعت نے جھوٹی خبر میں سہولت کاری کی، وزیراعظم کو اللہ نے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں بھی سرخرو کیا تھا،

دوسری جانب سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ عمران خان نے غلط بیانی کی ،ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا اختیار جھوٹ پھیلانے کے لیے استعمال ہوا ،ثابت ہوا کہ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیے دوسروں کو چور چور کہا ،علمابتائیں جھوٹا شخص لیڈر ہوسکتا ہے،بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے ؟

 

Leave a reply