قائداعظم ٹرافی،کرکٹر عمران کو کیوں کرنا پڑا جرمانے کا سامنا
باغی ٹی وی :ٹی ایم سی گراونڈ کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے تین روزہ کے میچ میں سنٹرل پنجاب کے بیٹسمین محمد عمران ڈوگر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ جرمانہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون جرم کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے، جس میں انھوں امپائر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔
یہ واقعہ ہفتے کو سنٹرل پنجاب کی پہلی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا تھا جب محمد عمران نے ایل بی ڈبلیو قراردیئے جانے پر امپائر کی طرف بیٹ لہرایا تھا۔
محمد عمران کو جرمانہ فیلڈ امپائر میر داد اور ماجد حسین کی طرف سے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کےآرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر عائد کیاگیا جو کہ کھلاڑیوں اور پلئیر اسپورٹ پرسنل کے لیے بنایا گیا ہے.
محمد عمران نے میچ ریفری تنویر افضل خان کی طرف سے عائد چارج اور جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔