عمران خا ن نے ہفتے سے4 شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے ہفتے سے چار شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک اور حقوق کیلئے لڑناہے،ہم نے سپریم کورٹ کیساتھ کھڑاہوناہے،قوم اس چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے جو آئین کیساتھ کھڑاہے،کل ہم لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور میں ریلیاں نکالیں گے۔

پی ٹی آئی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد90دن میں الیکشن کراناہوتےہیں،کسی جج اوروکیل نے نہیں کہاکہ الیکشن90دن سےآگےجانےچاہیے،یہ کہتےتھے الیکشن چاہتےہیں تواپنی حکومتیں ختم کریں،اسمبلیاں تحلیل کرنےکےبعد شورکیاگیا کہ الیکشن نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن نےکےپی میں فضل الرحمان کےلوگ بٹھائے،پنجاب میں شہبازشریف کےلوگوں کولایاگیا،نگراں حکومت کا کام الیکشن کراناہے،انہوں نےانتخابات نہیں کرائے،سپریم کورٹ نے انتخابات کاحکم دیا۔

انہوں نے کہا کہجنرل باجوہ کو کہاتھاکہ حکومت نہیں گرانا،انہیں کہاتھاکہ ان سےحکومت نہیں سنبھالی جائےگی، چیف جسٹس نے ہمیں کہا کہ ان کیساتھ بیٹھیں،ہم ان کیساتھ بیٹھے بات چیت شروع کی،سپریم کورٹ کوکہہ دیاہے14مئی سےپہلےاسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں توپنجاب میں الیکشن ہوناچاہیے،ہم نےکہاکہ14مئی سے پہلےاسمبلیاں تحلیل کریں،ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
عمران خان نے کہاکہ رات کو12بجے عدالتیں کھلیں،مجھےتکلیف ہوئی،ہم نے عدالتوں پر تنقید نہیں کی،ہم نے کہاتھاکہ یہ لوگ پاکستان کو نہیں سنبھال سکیں گے،اسحاق ڈار99میں پاکستان کوبینک کرپٹ چھوڑکرگیا،2018میں بھی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،کہاجاتاتھاکہ بنگلادیش پاکستان پربوجھ بناہواہے،ان دوخاندانوں کےآنےکےبعدبنگلادیش ہم سے آگےنکل گیا، باربارکہتارہاکہ الیکشن کرالو،الیکشن سے ملک میں استحکام ہوگا،مجھ پر توہین ڈرٹی ہیری کی وجہ سےغداری کا پرچہ کردیاگیا۔

Comments are closed.