عمران نیازی کا لانگ مارچ مس فائیر ہو گیا۔ احسن اقبال

0
38
این آر او کیلئے عمران خان نے مفاہمتی پیغام بھجوا دیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا لانگ مارچ مس فائیر ہو گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائے گا۔ ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔


احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے۔ پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے لیکن مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئےڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 سال گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی، عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، یہ لوگ چار سالوں میں ملک کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ اور دھرنوں سے معاشی اصلاحات ممکن نہیں۔ عمران خان گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنا چھوڑیں۔ منفی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، پی ٹی آئی خیبر سے کراچی تک کوئی ایک قومی منصوبہ نہ دے سکی، سابق حکومت نے فنڈز سیاست کی نظر کیے، ہمارے پاس فنڈز کی قلت ہے۔ موجودہ حکومت کی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دس سالہ قومی معاشی ایجنڈے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ دوگنا نہ کیا تو اندرونی سیکیورٹی کمپرومائز ہو جائے گی۔ پانچ سال میں برآمدات سو ارب ڈالر نہ ہوئیں تو ملک قرضوں کی ادائیگی کی دلدل میں دھنس جائے گا۔

Leave a reply