مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

وزیراعظم نےبلاول کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز...

عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ،قانون اپنا راستہ خود بنائیگا،وزیر داخلہ

عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ،قانون اپنا راستہ خود بنائیگا،وزیر داخلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خونی مارچ والوں نے آج سیالکوٹ میں گرجا گھر پرحملہ کیا،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پہلے توہین مسجد نبوی کا مرتکب ہوا اور آج اس نے گرجا گھرکو جلسہ گاہ بنانےکی کوشش کرکےمسیحی برادری کےمذہبی جذبات کو اکسایا ہے۔ ریاست مدینہ کا نام لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے عمران نیازی ریاست پاکستان کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ اس کے شر سے نہ کوئی ادارہ محفوظ ہے اور نہ کوئی مسجد اورکوئی گرجا گھر۔ گرجا گھر کی جگہ جلسہ کرکے فسطائی ذہنیت کا بنی گالا میں بیٹھا ہوا ایک شخص مسیحی برادری پر اپنی حاکمیت جتانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی اس مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کا کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی اور انکے مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی۔ چرچ کی جگہ کو سیاسی جماعت کے جلسہ گاہ کی اجازت نہ دینے کے مسیحی برادری کے فیصلے کو ریاستی تحفظ دینا قانونی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ریاست پاکستان کسی بھی جماعت کو دھونس اور زبردستی سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی، میں عمران نیازی کو خبردار کرتا ہوں کہ ملک کے کسی بھی حصے میں نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے،مسیحی برادری نے سیالکوٹ جلسہ کرنے پر تحفظات کااظہار کیا پی ٹی آئی والےاقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ اورکرپٹ کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ اگر لوگ نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثنا اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ زبردستی سے نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کیاجائے،عمران خان اور ان کی جماعت مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے ،حکومت مسیحی کمیونٹی کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی پی ٹی آئی کو اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟ عمران خان صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں چرچ کی ملکیتی گراؤنڈ میں زبردستی جلسہ کرنا اقلیتوں کودبانے کی کوشش ہے،جلسہ ضرور کرو ،بونگیاں مارو، انتظامیہ جگہ دینے کو تیار ہے کسی کی پرائیویٹ پراپرٹی اسکی مرضی کے بغیر استعمال کرنا بدمعاشی ہے جمہوریت نہیں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں چرچ کی پراپرٹی پر بغیر اجازت کےجلسہ نہیں ہوسکتا عدالت نے بھی روکا ہو تو کسی اور جگہ جلسہ ہوسکتا ہے،ن لیگ کا قطعی طور پر اسمیں کوئی کردار نہیں جلسہ کرنا بنیادی جمہوری حق ہے اور اسمیں رکاوٹ ڈالنا ہمارا شیوہ نہیں ،ہم اپنےمخالفین کے حقوق کے تحفظ کےبھی حامی ہیں،

دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے،چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مسیحی برادری کے جذبات مجورح نہیں ہونے دیں گے یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے، ہم پی ٹی آئی کا بھرپور تعاون کریں گے اگر یہ سیالکوٹ اسیٹڈیم میں جلسہ کریں، اگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لانی پڑیں تو کریں گے،فواد چودھری کو کہتا ہوں چھوٹی موٹی دیہاڑیاں لگانا بند کر دیں، فواد چودھری آج بھی کیسز کی فیس میں کمیشن کھاتا ہے، پچھلے وزیر اعظم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،اگلی دفعہ جہلم میں فواد چودھری کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے،مسیحی برادری احتجاج کررہی ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ عبادت گاہ کی توہین ہے جلسہ کرنا آپ کا حق ہےمگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی

شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

 تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما و کارکنان کو رہا کر دیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan