بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی درخواست مسترد کردی
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان و دیگر کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے شک میرے سامنے آکر کھڑے نہ ہوں، نیچے آئیں حاضری لگوا دیں، اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی بتا دیا نہ آئے تو ضمانت خارج ہوگی، وکلاء نے کہا کہ دس فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے تاریخ کوئی اور دیں ،جج نے کہا کہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں،
سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے گزشتہ روز طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے اور عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کی اجازت دے، درخواست وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دائر کی درخواست کے ہمراہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منسلک کی گئی ہے
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری
دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی سیشن کورٹ میں احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل بابراعوان نے کہا کہ طبی بنیادوں اور سیکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔