عمران ریاض کی اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت منظور،دہشتگردی کیس میں گرفتار

0
163
imran riaz

صحافی ویوٹیوبر عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا،دوسری جانب عمران ریاض خان کے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت منظورکر لی گئی ہے

عمران ریاض خان کو زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ،عمران ریاض خان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،پولیس کی جانب سے عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پولیس نے عمران ریاض کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تا ہم عدالت نے پانچ روز کا ریمانڈ دے دیا،

شہزادی کی حکومت آئی،خوش بھی کرنا ہے، عمران ریاض
عمران ریاض نے عدالت پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شاید کوئی دہشت گردی کی ہے، میں اس دن ڈیوٹی کر رہا تھا جب کوئی وقوعہ ہوا تھا، یہ بات مارچ 2023 کی ہے اور آج انکو یاد آیا کہ یہ بندہ مطلوب ہے،میں اسوقت بول ٹی وی پر کام کر تا تھا، درجنوں صحافیوں نے کوریج کی تھی اور اب مجھے دہشت گردی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا،عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شہزادی کی حکومت آئی ہے کچھ نہ کچھ تو ایسا ہو گا، حکومت چلانی ہے اور شہزادی کو خوش بھی کرنا ہے،پورے پاکستان میں ایسے الیکشن ہو جائیں جیسے وکلا یا صحافی کرواتے ہیں، عمران ریاض سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگ کیوں بیمار نہیں ہوتے جس پر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اللہ سے خیر مانگیں کیوں بیماری کی دعا کر رہے ہیں.

عمران خان کی بہن علیمہ خان عمران ریاض سے ملنے پہنچ گئیں
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی عمران ریاض کو ملنے پہنچ گئیں اور عمران ریاض خان کی خیریت دریافت کی، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نظام کا مقابلہ کرنا ہے، کس سے ڈر ہے، اللہ کے علاوہ کس سے ڈرنا ہے،ہم سب کے بچوں کے ساتھ کیا ہو گا، ظلم کا حصہ بنیں گے تو ہمارے گھر میں ظلم آئے گا، ہم سب کو ملکر کھڑے ہونا ہو گا، یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں کر رہے، ہم سہہ لیں گے ،ہم آپکو لیڈر مانتے ہیں، آپ ہمارے لیڈر ہیں،

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کو لاہور سے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا تھا، عمران ریاض کو نوٹس ایف آئی اےنے جاری کئے تھے تاہم انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،

تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

Leave a reply