عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہے. شہباز شریف

0
46
imf shehbaz

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ نو مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں۔ جتنا میں اس سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔ جب اسکی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیئے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا۔

وزیر اعظم لکھتے ہیں کہ اسکو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے۔ انشاء اللہ اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔ جبکہ اس پر ایک صارف نے لکھا "محترم وزیر اعظم ہم پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں کہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ 75 سال سے ہمارے بنیادی حقوق ہمیں نہیں دیے جا رہے ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح سے شام تک ہمیں روٹی کی فکر رہتی ہے، پریشان ہیں کہ ہمارے پاس صحت کی نا کافی سہولیات ہیں۔ ہم بھی پریشان ہیں کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو دہی ہیں۔ مزید لکھتے ہیں کہ افواج پاکستان ہم سے ہیں اور ہم افواج پاکستان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

Leave a reply