عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے،مریم اورنگزیب

0
60

عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا نے کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے تکبر، انا اور ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے اپوزیشن نے قومی مفاد میں کبھی کسی سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا سات دہائیوں میں پہلی بار عمران صاحب وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا عمران صاحب کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس شریک نہ ہونا افسوسناک ہے عمران صاحب کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران صاحب نے بائیکاٹ کیا تنازعہ جموں و کشمیر اور ابھینندن کے معاملے پر عمران صاحب کا پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نے فاٹف جیسے اہم قومی مفاد کے مسئلے پر اجلاس بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے پاکستان کے عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران صاحب استعفی دیں

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے

قبل ازیں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے پارلیمنٹ میں موجود متحدہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت اور غوروخوض کے بعد حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا مشاورت کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ 6 دسمبر 2021 کو حکومت کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں اِن کیمرہ بریفنگ دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اوربتایا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اِن کیمرہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے متحدہ اپوزیشن نے قرار دیا کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے آئین، قانون، قومی سلامتی، عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ قائد ایوان کی عدم موجودگی اور اہم قومی وعوامی معاملات سے قطعی لاتعلقی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے قومی سلامتی، اہم قومی معاملات پر بلائی جانے والی بریفنگز اور اجلاسوں میں نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اور پارلیمانی لیڈرز نے اپنی تجاویز بھی دیں۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم، پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے میں اپوزیشن نے ایک قدم آگے بڑھ کر تعاون کیا ہے٬ حکومت نے اس قدر معاملات بگاڑ کر رکھ دیے ہیں جو بھی بل لیکر آتے ہیں اسے بلڈوز کردیتے ہیں٬

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر خوراک نہیں ہے،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ وزیر خوراک سے محروم ہے پنجاب کے عوام اسوقت سب سے زیادہ تبدیلی سرکار کو بھگت رہے ہیں ،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور پنجاب کا وزیر صنعت،وزیر خزانہ اور وزیر خوراک لاپتہ ہیں عثمان بزدار بیچارہ اکیلا اپنے فرنٹ مین سنبھالے یا لاپتہ وزراءکی وزارتیں؟ پاکستان میں مہنگائی 74سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

اگر ٹیکس لیتے تو پٹرول کی قیمت 180 ہونی تھی،وزارت خزانہ

افغانستان کے لئے بڑا خطرہ کون؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اہم بریفنگ

Leave a reply