عمران خان سےملاقات نہ کروائی تو 25 ہزار فی درخواست جرمانہ،عدالت

0
84
adyayla

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،

جسٹس اعجاز اسحاق خان نے فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہاکہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیں،فہرست 26فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں،اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہو گئی،وزیراعلیٰ کا سکیورٹی عملہ اور پروٹوکول افسر اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کچھ دیر میں اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گے، علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات میں کےپی کی کابینہ بارے مشاورت کریں گے.

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں

Leave a reply