ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

0
107
sindh highcourt

سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں پی ٹی اے کے وکیل، سرکاری وکلاء اور دیگر پیش ہوئے،پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں انٹرنیٹ کی بندش کے لیے احکامات ملے تھے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کرنا پڑا،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اتنے معصوم بن رہے ہیں اگر چاہیں تو کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کو اٹھا کر باہر پھینک سکتے ہیں.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ پچھلی بار آپ لوگوں نے کہا انٹرنیٹ بند کرنے کے لیے ایجنسیوں نے کہا، ایسا بولڈ بیان مت دیا کریں، ہم نے فی الحال یہ پتا کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کیا وجوہات تھیں جسکی بنیاد پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا، قانون کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہوں، آج کے دن تک انٹرنیٹ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا، منسٹری کو کس چیز کے لیے وقت چاہیے جواب جمع کروانے کے لیے؟

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم موجود نہیں کہ انٹرنیٹ بندش کرسکیں، ہم صرف کمپنیوں کو ہدایت کرسکتے ہیں، ہمارا کام صرف لائسنس دینا ہے اور قانون کے مطابق کمپنیوں کو آپریشن کرنے دینا ہے، ہمارےپاس کوئی ایسا سسٹم خود موجود نہیں کہ سیکولر کمپنیوں کو چلا سکیں یا بند کرسکیں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ لوگ یہاں صرف اس لیے موجود ہیں کہ بس پیپر ورک کرسکیں۔

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروس 17 فروری رات 10 سے بند کی گئی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،گزشتہ روز بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھر ڈاون ہوگئی تھی،پی ٹی اے نےایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر موقف دینے سے گریز کیا ہے،

سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر چلانے کے لئے وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں،کچھ وی پی این کا سرور اسرائیل میں ہے،پی ٹی اے کی وجہ سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیل جارہاہے،ٹویٹر کی پاکستان میں بندش کے حوالہ سے پی ٹی اے مکمل خاموش ہے،اور کسی قسم کا کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش سامنے آئی ہیں، آٹھ فروری کو عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی، اس سے قبل پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پربھی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی تھیں.

Leave a reply