عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

0
42

عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج بلوچ طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فیصل چوک پہنچیں اور میڈیا سے بات چیت کی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو چاہیے کہ وہ بڑا بن کر دکھائے اور ان بلوچ طلبہ کی بات سنے۔ یہ حکمران جعلی ہی سہی لیکن انکو دل کا درد بھی نہیں ہوتا

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ طلبہ سے اسکالر شپس واپس لی گئیں جس پر افسوس ہے،بلوچ طلبہ مارچ میں فاٹا،بلوچستان اور دیگر افراد شامل ہیں شہبازشریف نے طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں ،کون سی آفت آئی کہ لے لی گئیں ،ملک میں انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہورہا،12دن سے یہ لوگ سڑکوں پر رل رہے ہیں۔ بچے اپنے گھروں سے دربدر ہیں۔ بچے اپنا تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں۔ یہ بچے پاکستان کے بچے ہیں۔ انکا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بغیر پنجاب بالکل لاوارث ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح نوازشریف کے بغیر پاکستان لاوارث ہے،ان بچوں کے کوٹہ کو، سیٹس کو اور سکالرشپ کو بحال ہونا چاہئیے ۔ کسی نے انکے مطالبات پر کان نہیں دھرا، یہ تو بہت شرم کی بات ہے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنے کیس بنانے ہیں بناسکتے ہیں اور کتنے کیس بنائیں گے؟ میں کل کوئٹہ جارہی ہوں اور پرسوں کے جلسے میں انکا مسلہ پورے پاکستان میں اٹھاوں گی ،شہباز شریف کا کیا قصور ہے ؟ وہ نواز شریف کا بھائی ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہے جہاں حق اور سچ کا علم بند ہو گا آپ وہاں مریم نواز شریف کو ان لوگوں کے ساتھ کھڑا پائیں گے۔ نوازشریف یہاں نہ ہوکربھی یہاں موجود ہیں،بھائی کا ساتھ دینے پرشہبازشریف کوجیل بھیجا گیا، عمران خان اک مہرا ہے اسے ڈمی بنا کر بِٹھایا ہوا ہے اور وہ ڈمی تین دن سے نظر بھی نہیں آ رہی،کراچی میں جو کچھ ہوا اس سے واضح ہو گیا کہ ملک میں کس کی حکومت ہے ، عمران خان تو ڈمی ہے، نواز شریف کی بات سچ ثابت ہو گئی کہ ریاست سے بالا ریاست کام کر رہی ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ جب مکمل ہو تو اسے پبلک کیا جائے اگر اسے چھپایا گیا تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے ،کراچی واقعے کی انکوائری کے لئے اگر بلایا گیا تو ضرور جاؤں گی ،وزیر اعلی سندھ نے جو تفصیلات مجھے بتائیں وہ بہت حیران کن تھیں کہ کیسے اس ملک میں آپریٹ کیا جاتا ہے، یہ ساری تفصیلات انکوائری رپورٹ میں سامنے آئیں گی،حکومت جس طرح بوکھلا گئی ہے مجھے لگتا ہے یہ جنوری سے بھی بہت پہلے چلی جائے گی ،غلط فیصلوں کے اثرات قوم کو بھگتنا پڑتے ہیں، میاں صاحب یہاں نہ ہو کر بھی سب سے زیادہ یہاں موجود ہیں، مخالفین کے گھبرانے سے ظاہر ہوگیا میاں صاحب مخالفین کے سروں پر سوار ہیں،جتنے کیس بنانے ہیں بنالیں، روٹی 30 روپے کی ہونے جارہی ہے، مارکیٹ سے آٹا غائب ہے، نواز شریف نے کہا عمران خان ہمارا ہدف نہیں،نواز شریف نے کہا بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کام نہیں، کراچی واقعہ نے ثابت کردیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے، جلد یا دیر سے آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،جمہوریت میں نوٹس حکومت کو عدلیہ کو لینا چاہیے کسی اور کو نہیں لینا چاہئیے،

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

Leave a reply