عمران خان کابینہ میں موجود ان لوگوں سے جان چھڑا لے تو حکومت بالکل ٹھیک،مبشر لقمان کا وزیراعظم کو مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران خان دو قسم کے لوگوں سے جان چھڑا لے تو انکی حکومت بالکل ٹھیک ہے

مشبر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ حکومت نے دو سال مکمل کر لئے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مبارک ہو، پاکستان کی حکومت ہے،مریم خان نے سوال کیا کہ اپوزیشن نے حکومت کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیا ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس سینس میں اپوزیشن بات کرتی ہے میں اس کو ڈس اون نہیں کروں گا، اپوزیشن حکومت کی کارکردگی پر بات کرتی ہے،پی ٹی آئی سپورٹر کی بات بتاؤں ، یہ مین بتاتا ہوں کہ گورننس پر بڑے سوالیہ نشان ہین فنانس ٹیم ہے،پنجاب، کے پی کا جو چیف منسٹر ہے انکی پرفارمنس نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے جس دن الیکشن جیتا تھا ہمارے لئے وہی کافی تھا، پاکستان میں موروثی سیاست کو اس نے اڑا دیا، ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم، اے این پی ، فضل الرحمان اڑے، یہ چھوٹی بات نہیں تھی

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا قابل افسوس،سراج الحق

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب نئے ناموں کی عادت ہو گئی ہے، زرتاج گل یا عثمان بزدار یا محمود خان،شبلی فراز، یہ وہ لوگ نہیں ہیں جن کو ہم پچھلے تیس سال سے دیکھ رہے تھے، ہمیں یہ تو بتا دیں کہ انکو واقعی کام آتا ہے،ہم نے انکے نام ہی سنے، تیس سالوں میں اور یہ آ گئے ،ہمارے لئے یہ نئے ہیں، لیکن وہ نئے لوگوں کو لانے کی تو بات ہو رہی تھی، عمران خان کی کابینہ میں کون کون لوگ پرفارم نہیں کر رہے ایک وہ ہیں جو تحریک انصاف کے سفر میں شریک نہیں تھے ، چاہے وہ عثمان بزدار ہوں،فواد چوھدری ہو، اور لوگ ہوں جو کینٹینر پر نہیں تھے، ایک وہ جو کہنے کو ٹیکنو کریٹ ہے اور اب عمران خان کی ٹیم ہیں،وہ لوگ حکومت میں ہیں اور ہر حکومت میں ہوتے ہیں، اگر ان لوگوں سے عمران خان جان چھڑا لے تو پھر حکومت بالکل ٹھیک ہے،پھر کچھ غلط نہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ گڈ پرفارمنس ، بیڈ پرفارمنس یہ چلے گا لیکن ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ الگے الیکشن تک عمران خان ہمیں موروثی سیاست سے آزاد کروا سکتا ہے یا نہیں، ایک بات تو کلیئر ہے اور اس کی گارنٹی ہے کہ عمران خان کا بیٹا پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں بنے گا اور کس پارٹی میں یہ گارنٹی ہے،یہ بہت بڑی ڈیولمنٹ ہے، جو کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا وہ نہیں ہو سکا، جس گورننس کا وعدہ کیا تھا وہ ہم امید کر رہے ہیں کہ جلد شروع ہو جائے گا لیکن اگر عمران خان کابینہ میں ان دو قسم کے لوگوں کو بدل لیں تو پھر اگلے ایک سال میں انکا کافی گراف بہتر ہو گا، جو جو سمجھتا تھا کہ دنیا میں میرے بغیر کام نہین چلتا وہ اب دفن ہوئے پڑے ہیں.

کیا شاہ سلمان زندہ ہیں؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں سعودی عرب سے ملنے والی تہلکہ خیز اطلاعات

Shares: