عمران خان کو جب "لوٹے” نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے، عظمیٰ بخاری

0
58

عمران خان کو جب "لوٹے” نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے، عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے ،شرمندگی اور بے عزتی کے تمغے پی ٹی آئی کےلیے حسن کارکردگی سمجھے جاتے ہیں ،اظہر عباس چانڈیا نے ویڈیو بیان جاری کرکے فسادی ترجمانوں کے عزائم خاک میں ملادیے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اپنی حکومت چلانا شروع ہوگئی ہے ،عمران خان کو جب لوٹے نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کر دیے ،عمران نیازی صاحب آپ نے پہلے ملک بھر سے لوٹے اکٹھے کر کے چوں چوں کا مربہ بنایا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اظہر عباس چانڈیا سمیت ہر لیگی رکن میاں نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑا ہے

عثمان بزدار کی لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کو نو لفٹ،ایک روز بعد ہی تردیدی بیان جاری کر دیا

لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعلی عثمان بزدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نادانستہ طورپر پرانی ملاقاتیں وزیر اعلی پنجاب سے ہوئی تھیں، مجھے نہیں معلوم تھاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ن لیگی ایم پی اے اظہر عباس کی ملاقات ہوئی ہے ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اظہر عباس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں احترام دیں گے ، میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،اظہر عباس  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراظہار اعتماد کیا۔

میری وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ن لیگی رکن اسمبلی نے کیوں تردید جاری کی؟

Leave a reply