خطے میں سب سے زیادہ سستا پٹرول پاکستان میں ہے،وزیراعظم

0
80

خطے میں سب سے زیادہ سستا پٹرول پاکستان میں ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیرصحت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کو زچہ بچہ اسپتال کی ضرورت ہوتی ہے،کم ترقی یافتہ علاقوں میں کی خوشحالی ترجیح ہے 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا پچھلے 30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا،کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے،5سال میں پتہ چے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کہ نہیں،پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،عثمان بزدار 2 سال کا نہیں،5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں،5سال میں ایک ہی بات سنی کہ کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا،2018میں خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دی،اوورسیز پاکستانی پیسہ لے کر آئیں گے ملکی کی ترقی میں اضافہ ہوگا .مارچ تک پنجاب میں بھی ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس کارڈ میسر ہوگا،خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،آٹا،گھی اور دالوں پر30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دینگے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا .وزیرِ اعظم عمران خان کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ میںں بتایا گیا کہ مذکورہ ہسپتال 2 سال کی مدت 5.3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا حکومت پنجاب پانچ ارب تیس کروڑ روپے کی مالیت کا دوسو بستروں کا ہسپتال دو سال کی مدت میں مکمل کرے گی منصوبے کی لاگت کی نصف رقم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو فراہم کی ہے

وزیر اعظم عمران خان سے ضلع اٹک کی پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد و دیگر موجود تھے اراکین پنجاب اسمبلی یاور بخاری،ملک محمدانور،ملک جمشید الطاف و دیگر بھی ملاقات میں شامل تھے ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو اس وقت مجموعی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا،20 ارب ڈالرخسارے کے باعث معاشی صورتحال مشکل تھی بیرون ملک قیمتوں میں اضافہ سے یہاں بھی قیمتیں بڑھتی ہیں،ہم نے ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے،کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا کا مقابلہ کیا بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے،حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے،غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کیلئے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا

قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اٹک میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صوبائی وزرا،ڈاکٹر یاسمین راشد، سید یاور عباس بخاری، ملک محمد انور،ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر، چیئرمین ضلع کونسل ایمان طاہر، ٹکٹ ہولڈرز ملک خرم علی خان، اکبر خان تنولی اور دیگر شامل تھے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی احمد اکبر سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قاضی خالد محمود مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے۔اٹک تحریک انصاف قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔منتخب نمائندے اور تحریک انصاف کے عہدیداران میرے دست و بازو ہیں۔ان کی مشاورت کے ساتھ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے ہم پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔اپوزیشن عناصر ترقی مخالف ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔تنقید کرنے والے پیچھے رہ گئے ہیں اور نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

Leave a reply