لاہور:ان لله وان اليه راجعون:شہاز شریف کی طرف سےقوم کی اس قدر تذلیل:بھکاری قراردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی طرف سے پاکستانی قوم کو بھکاری قرار دینے اورپھراپنی اس حرکت پرڈھٹائی کے ساتھ اکڑ جانے کو جہاں قوم کوگہرے صدمے میں ڈبو دیا ہے وہاں اس ملک کے پڑھے لکھے لوگ ، بذرگ رہنما اور پاکستانی کے سینیئرصحافی بھی چُپ نہ رہ سکے اور شہبازشریف کی طرف سے قوم کی انتہائی تذلیل پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے
اس حوالے سے ویسے تو ہر پاکستانی کی زبان سے شہبازشریف اور ن لیگ کے اس نظریے کی مذمت کی جارہی ہے لیکن کچھ سینئر صحافیوں نے بھی شہبازشریف کی اس حرکت کو قوم کی بہت زیادہ تذلیل قرار دیا ہے
شہباز شریف صاحب رحم کریں آپ شاید چند روز میں وزیر اعظم پاکستان ہوجائیں پاکستان اور پاکستانیوں کو بھکاری قرار دے کر اپنے دور کی ابتدا نہ کریں عمران خان کے قومی غیرت و حمایت کے جاری بیانیہ کے وقت شہباز شریف کا امریکہ کے حوالے سے پاکستان کو بھکاری قرار دے کر فاش غلطی کی https://t.co/HxLs4LVQDo
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 2, 2022
پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان کہتے ہیں کہ دنیا عمران خان کو یاد کرے گی اس شخص نے اپنی جان پردُکھ برداشت کرلیے لیکن اپنی قوم کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو بھی پھوڑ دیا
کامران خان کہتے ہیں کہ آسانیاں ، تنگیاں ، خوشیاں اور غمیاں یہ آتی رہتی ہیں لیکن جس چیز کی ہر وقت ضرورت ہوتی ہے وہ خودداری ہے ، عمران خان نے قوم کو ایک سمت دی دنیا میں عزت دلوائی لیکن اس کے مقابلے میں ن لیگ اور ن لیگ کے قائدین اپنی قوم کی تذلیل پر لگے ہوئے ہیں ، خواجہ آصف تو اپنی جگہ لیکن ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے جو اس قوم کی تذلیل کی ہے اب اس کی تلافی معذرت سے بھی نہیں ہوتی کیوں کہ یہ کسی انسان کی اندر کی کیفیت ہوتی ہے اور یہی کسی انسان کی حقیقت ہوتی ہے
کامران خان ایک اور جگہ کچھ ایسے ہی دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "شہباز شریف صاحب رحم کریں آپ شاید چند روز میں وزیر اعظم پاکستان ہوجائیں پاکستان اور پاکستانیوں کو بھکاری قرار دے کر اپنے دور کی ابتدا نہ کریں
کامران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے قومی غیرت و حمیت کے جاری بیانیہ کے وقت شہباز شریف کا امریکہ کے حوالے سے پاکستان کو بھکاری قرار دے کر فاش غلطی کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو جاگ کررہنا ہے کہ کون امریکی وفادار ہیں اور کون قوم کے وفادار ہیں ، اقتدار تو آنے جانے والی چیز ہے لیکن جو اقدار اورکردار عمران خان نے دیا ہے اس سے پہلے کسی حکمران نے نہیں دیا