لاہور : کچھ عرصہ خاموشی رہنے کے بعد پھر سے لاہو ر میں تجاوزات کے نام پر کریک ڈاون ، اطلاعات کے مطابق گلبرگ زون انتظامیہ کا فیصل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، کاؤنٹرز ریڑھیاں اور تجاوزات کا دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔
دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا
گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سرپرستی مانسداد تجاوزات آپریشن کی قیادت زونل آفیسر ریگولیشن عامر اختر بٹ نے کی، ان کا کہنا تھا کہ چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا تاہم آپریشن دوران 40 کاؤنٹرز ، 13 ریڑھیاں اور 9 پھٹے قبضے میں لیے گئے۔
پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی
بعد ازاں گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف اور حق میں ہونے والی شکایات کے متعلق زونل آفیسر ریگولیشن نے مزید کہاکہ تجاوزات سے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل کی تمام شکایات نمٹادی گئی ہیں، گلبرگ زون انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہی ہے، تجاوزات سے متعلق شہریوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جاتاہے۔