دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط ہونے لگیں

0
41

نئی دہلی :دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والوں کے لیے خبر!بھارت میں مظاہرین کی جائیدادیں ضبط ہونے لگیں،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنا شروی کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مظفرآباد میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی 50 دکانیں سیل کردی گئیں جب کہ گورکھ پور میں پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی سوشل میڈیا پر نشاندہی کرنے پرانعام کا اعلان کیا ہے جب کہ مظاہرین کی تصویریں دیواروں پر چسپاں کرنا شروع کردی ہیں۔دوسری جانب ریاست میں کے لیے 25 اضلاع میں پیر تک انٹرنیٹ سروس پرپابندی عائد کردی ہے۔

ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ جائیداد کو نقصان پہنچانے والے احتجاجی مظاہرین کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔اس دوران اترپردیش میں ہونے والے احتجاج کے دوران پیرتک تقریباً 18 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔ احتجاجی مظاہروں میں اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

Leave a reply