جلال آباد میں خودکش، ہر طرف خون ہی خون ،ہلاکتوں اور زخمیوں‌ کی بڑی تعداد ، ہنگامی حالت

0
39

کابل : افغانستان میں اامن نہیں‌خانہ جنگی نے ملک وقوم کا بیڑا غرق کردیا ، روزانہ خود کش دھماکے اور باہمی لڑائیوں سے صورت حال بہت زیادہ خراب، معاملات کابل انتظامیہ کے کنٹرول سے نکلے لگی ، دوسری طرف صدارتی انتخابات کے نتائج بھی افغانوں کےلیے بہت زیادہ اہمت اختیار کرگئے ہیں‌

ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

،

اطلاعات کےمطابق آج افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان فوج کی بس کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ جلال آباد کے علاقے تھری ڈی میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس کے قریب رکشے کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

دوسری جانب افغانستان میں افغان اور غیرملکی افواج کے مشترکہ فضائی حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ابو یوسف کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے مطابق افغان اور غیرملکی افواج نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں فضائی حملے کیے جس میں طالبان کے ریڈ یونٹ کا کمانڈر مولوی ادریس المعروف ابویوسف مارا گیا۔

سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

افغان حکام نے بتایا کہ گوریلا حملوں کا ماہر کمانڈر ابو یوسف کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن کے ابتدائی نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا۔

Leave a reply