کراچی؛ پارہ 3 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے شہر میں سردی کی نئی شدید لہر اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان پر اثر انداز ہے جس کے باعث کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ جواد میمن نے بتایاکہ سسٹم کے زیر اثر آج دوپہر سے کراچی میں تیزگرد آلود اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جب کہ گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی معیار بھی متاثر رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکلنے کے بعد سردی کی لہر بڑھ سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر پچھلی لہر سے شدید ہوسکتی ہے جس سے شہر کے مضافات میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک آسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 23 یا 24 جنوری سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بتایا گیا تھا "آج رات بھی کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیشگوئی ہے،گزشتہ رات کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نواحی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت کہیں زیادہ رہی۔ اس کے علاوہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری جبکہ اسلام آباد میں صفر ڈگری رہا، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی10، اسکردو منفی 9، مالم جبہ منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔”