ٹیچر نے اسمبلی میں فائرنگ کردی ، پرنسپل نے بڑی مشکل سے جان بچائی ، فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی ، بچوں کو چھٹی کروا دی گئی
کرک،پہلے بھی پرنسپلز اور اساتذہ کے درمیان تنازعات ہوتے رہتے ہیں اور یہ تنازعات اتنی شدت اختیار نہیں کرتے جتنی شدت کرک کے گورنمنٹ سکول کے پرنسپل اور استاد کے درمیان جھگڑے سے پیدا ہوئی، اطلاعات کے مطابق پرنسپل سے جھگڑے پر ٹیچرنے اسمبلی میں فائرنگ کردی،بھگڈرمچ گئی
حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا
ذرائع کے مطابق کرک کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پرجھگڑاہو گیا ،ٹیچر نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی جس پر سکول میں بھگڈر مچ گئی ،سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھر بھیج دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری سکول پہنچ گئی ،ٹیچر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ والدین بھی پریشان ہیں اور بچے بھی پریشان ہیں ، دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنےوالا شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا،