کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

0
54

نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہرِ معاشیات امرتاسین نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہندو ازم کا دور دورہ ہے،کشمیر میں سخت مارشل لاء لگا ہواہے، مودی آرایس ایس ،اس کے پروپیگنڈا سےتعلق رکھتےہیں،بھارتی سپریم کورٹ منقسم ہےاور اجتماعیت کاتحفظ نہیں کرپارہی۔

ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

امرتا سین نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی انتخابات جیتنےکےبعدہندوازم کے فروغ میں مصروف ہیں،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سےمتعلق آرٹیکل منسوخ کیا،مقبوضہ کشمیر دہائیوں سےجبری قبضےمیں ہے،اب وہاں سخت مارشل لا ہے، تشدد اور غیرقانونی حراستوں کی رپورٹس ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کےغیرقانونی اقدامات پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج کل ہر چیز پر ہندوتوا کی سوچ غالب ہے، صدر،وزیراعظم ،پوری قیادت ہندو ہے

درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

امرتاسین نےکہاکہ مودی کوگیٹس ایوارڈملنے کی خبر پر حیران رہ گیا۔مودی کی بڑی کامیابی عدالت کو اپنے اورامیت شاہ کیخلاف گجرات فسادات کیس دبانے پرمجبورکرناتھا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو گائے کاگوشت کھانے پرنشانہ بنایاجاتاہے،پرانی سنسکرت کی دستاویز ویداس کےمطابق گوشت کھاناممنوع نہیں ہے، ملک میں سکیولرازم،جمہوریت کازوال ہے۔

سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

Leave a reply