وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی کے سامنے والا آدمی کون تھا اہم خبرآگئی

لندن: وزیراعظم کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار،گاڑی کے سامنے والا آدمی کون تھا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قافلہ معمولی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، مظاہرین میں سے ایک شخص اچانک قافلے کے سامنے آگیا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔احتجاج کرنے والے شخص کے سامنے آنے پر بورس جانسن کی گاڑی کو ایمرجنسی بریک لگائی گئی تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مادی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں برطانوی وزیراعظم کی کار میں ڈنٹ پڑ گیا، بورس جانسن اور گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔گاڑی کے سامنے آنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کار میں سفر کررہے تھے، حادثے کے نتیجے میں کار میں ڈنٹ پڑا ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرین ترکی کے کرد آپریشن کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

Comments are closed.