بھارتی وزیراعظم بھی پاکستانی انداز سیاست اختیارکرنے لگے ، چین سے پٹائی کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ

0
46

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم بھی پاکستانی انداز سیاست اختیارکرنے لگے ، چین سے پٹائی کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ ا،طلاعات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں، وزیراعظم نریندر مودی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فورسز کی ہلاکت پر بھارتی سرکار بڑے چیلنج کا شکار ہے، جبکہ نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔اپنی پریشانی دور کرنے اور حالیہ تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مودی سرکار نے آل پاٹیز کانفرنس بلالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس 19 جون کی شام منعقد ہوگی جس میں ملکی تمام پارٹیز کے عہدیداران شریک ہوں گے، اس دوران چین سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے چینی فوج سے جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کر لی ہے، بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارت اور چینی فوج سے جھڑپ پیر کی رات لداخ کی گلوان وادی میں ہوئی تھی، خطے کا امن تباہ کرنے کے بھارتی عزائم کو چین نے خاک میں ملا دیا، چین بھارت کی متنازع سرحد پر جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا 45 سال میں پہلی بار بھارت کو اتنا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Leave a reply