پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

0
40

لاہور: پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا ،اطلاعات کے مطابق آج کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر مظہر حسین اور زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفرکے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ جاری کردیا، ساتھ ہی کام نہ کرنےوالے دیگر افسران کو وارننگ جاری کردی

“ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے

ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب

اطلاعات کے مطابق کمشنر لاہور نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر علامہ اقبال زون مظہر حسین عاجز ، زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفر خان کو نااہلی و عدم تعاون کی بنا پر عہدوں سے ہٹا بھی دیا اور سزا کے لیے تیار رہنے کا پیغام بھی دے دیا ۔ گریڈ 18کے مظہر حسین نے محرم الحرام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا اور مظہر حسین نے رائیونڈ سٹی میں 250 کھلے مین ہولزکور کی تنصیب میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ انتظامیہ نے کشمیر پر بات کرنے سے روکا، غلط بیانی نہ کی جائے ، بہت جلد کشمیریوں کے لیے تحریک چلا رہی ہوں

ذرائع کےمطابق گریڈ 17 کی سدرہ ظفر خان کو ڈی سی آفس کو شکایات موصول ہونے پر سدرہ ظفر کو کام کرنے سے روک دیا گیا جبکہ مزید خدمات نہ لینے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے متعدد بار سیوریج ایشوز کے بارے میں لکھا مگر انفراسٹرکچر آفیسر مظہر حسین نے جواب دینا تک گوارا نہیں کیا۔

بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

Leave a reply