پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

0
36

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ر اعجاز شاہ نے کہا کہ پی ٹی ایم پاکستان کا نعرے لگائے تو جو یہ چاہتے ہیں ہم کرنے کے لئے تیار ہیں

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مطالبات ٹھیک ہوتے تو ہر پاکستانی کہتا کہ یہ صحیح چیز مانگ رہے ہیں‘ اگر یہ پاکستان کا نعرہ لگائیں تو جو یہ چاہتے ہیں وہ ہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘ اگر پی ٹی ایم قومی دھارے کی سیاسی پارٹی بننا چاہتی ہے تو ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کرے ہم ان کی بات آگے پہنچائیں گے‘ اگر یہ ہماری بات سننا ہی نہیں چاہتے تو ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں‘ فاٹا قومی دھارے میں آچکا ہے‘ ان شاءاللہ وہاں پر ترقی کا عمل بھی پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

پیر کو قومی اسمبلی میں محسن داوڑ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ حقیقت اتنی کڑوی ہے کہ جو یہ سننا نہیں چاہتے اور کورم کی نشاندہی کرکے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماہر پارلیمنٹیرین تو نہیں مگر تاریخ کا طالب علم رہا ہوں۔ میں نے اس ملک کی تاریخ پڑھی ہے۔

آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم امریکہ کا اہم دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر ہمیں جس یکجہتی کی ضرورت ہے وہ یہاں دیکھنے میں نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ سارے واقعات پیش آئے ہیں اور جس جس طرح میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں وہ ساری دنیا جانتی ہے۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کی بات کرنی چاہیے اور ہمیں کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

 

ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم

Leave a reply