بابلیانہ :بہن اورکزن کو ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیااطلاعات کے مطابق رائیونڈ میں غیرت کے نام پر بھائی نے ماں کے ساتھ ملکر بہن اور کزن کو پھندا دیکر قتل کر دیا، ملزمان نے واردات کے بعد تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔
کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا
پولیس کے مطابق جہاں 20 سالہ مرتضیٰ اپنی کزن راشدہ سے ملنے کیلئے آیا تو راشدہ کے بھائی اور ماں نے مل کر انہیں قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتولین کو پھندا ڈال کر قتل کیا اور پھر واردات کے بعد گرفتاری دینے خود ہی تھانے پہنچ گئے۔
خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری
پولیس کے مطابق مرتضیٰ اورراشدہ شادی کرنا چاہتے تھے مگر ان کے والدین ان کی شادی پر رضا مند نہ تھے جبکہ مرتضیٰ کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مرتضیٰ کو دھوکے کے ساتھ گھر بلایا اور پھر اسے قتل کر دیا۔
اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ واردات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمان سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔