تیونسیا:ویسے تودنیا بھر میں ملکوں کے سربراہ سیاسی اور علم دوستی سے عاری ہوتے ہیں مگر دو اسلامی ملکوں کے نئے حکمران پڑھے لکھے اور علم سے دوستی رکھنے والے انسان ہیں ان میں ایک پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ایک ماہرن ڈاکٹر ہیں اور بہت زیادہ علوم پردسترس رکھتے ہیں اور دوسرے تیونس کے نو منتخب صدر جو کہ ریٹائرڈ پروفیسر ہیں

روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

ذرائع کے مطابق تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دیکر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدارتی امیدوار قیس سعید نے 72.53 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

صدارتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں گذشتہ ماہ منعقدہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صرف دو امیدواروں قیس سعید اور میڈیا ٹائیکون نبیل القروی کے درمیان مقابلہ تھا،دوسرے مرحلے کی پولنگ میں تیونس کے رجسٹرڈ ووٹروں نے پہلے مرحلے کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ نو منتخب صدر پروفیسر قیس سعید نے اپنی صدارتی مہم میں کوئی زیادہ خرچہ نہیں کیا لیکن انھیں بائیں بازو اور اسلام پسندوں دونوں کی حمایت حاصل تھی،وہ اپنے حریف کے مقابلے میں صدر کے عہدے کے لیے ایک مختلف نقطہ نظر کے حامل ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تیونس براہِ راست جمہوریت کا تجربہ کرے۔

Shares: